Home » سائنس و ٹیکنالوجی

سائنس و ٹیکنالوجی

فولڈ ایبل سمارٹ فون رواں سال متعارف ہوگا

لاہور: (فلک نیوز) سام سنگ کی جانب سے فولڈ ہونے والے سمارٹ فون رواں سال متعارف کرا دیئے جائیں گے ۔کورین نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آخر تک فون کو تیار کرکے پیش کردیا جائے گا۔ تاہم پہلے اس ڈیوائس کا پروٹو ٹائپ ماڈل تیار کیا جائے گا جنہیں یہ کمپنی اپنے شراکت داروں کو دے گی ...

Read More »

تیزی سے چارج اور 3 گنا زیادہ بجلی بچانے والی بیٹری تیار

امریکی اور پرتگالی ماہرین کی ایک ٹیم نے ایسی ماحول دوست سالڈ اسٹیٹ بیٹری تیار کرلی ہے جو نہ صرف تیزی سے چارج ہوسکتی ہے بلکہ مروجہ لیتھیم آئن بیٹریز کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ بجلی ذخیرہ بھی کرسکتی ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن میں لیتھیم آئن بیٹری کے موجد اور 94 سالہ تحقیق کار جان گڈاینف کی رہنمائی میں ...

Read More »

سام سنگ نے گلیکسی S8 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا

سیﺅل(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے گلیکسی سمارٹ فونز کے مداحوں کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور کمپنی کی طرف سے نئے ماڈل گلیکسی ایس 8کو متعارف کیے جانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ کمپنی کی طرف سے ایس 8موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش نہیں کیا گیا ...

Read More »

انتظار کی گھڑیاں ختم، نئے نوکیا 3310 کی نقاب کشائی کردی گئی

نوکیا نے 17 سال بعد ایک مرتبہ پھر چند تبدیلیوں کے ساتھ مقبول زمانہ موبائل فون 3310 کا نیا ورژن متعارف کرا دیا۔ بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس ٹیکنیکل شو کے دوران مشہور زمانہ فون نوکیا 3310 کی نقاب کشائی کردی گئی۔ ماضی کی طرح نوکیا 3310 میں چند تبدیلیوں کے ساتھ وہی خوبیاں رکھی گئی ہیں جو اس ...

Read More »

ماہرین فلکیات نے زمین جیسے 7 سیارے دریافت کرلیے

ماہرین فلکیات کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے زمین سے 39 نوری سال دور ایک ستارے کے گرد زمین جیسے 7 سیارے دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں کا ماحول زندگی کےلیے سازگار ہوسکتا ہے۔ تحقیقی جریدے ’’نیچر‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ’’ٹریپسٹ 1‘‘ (TRAPPIST-1) نامی بونے ستارے کے گرد 7 سیارے گردش کررہے ...

Read More »

سام سنگ کا ری فربشڈ نوٹ 7 اسمارٹ فون کم قیمت میں فروخت کا فیصلہ

سام سنگ نے اپنے ری فربشڈ گیلکسی نوٹ 7 اسمارٹ فون غریب اور ترقی پذیر ملکوں میں رواں برس سے فروخت کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سام سنگ نے ری فربشڈ گیلکسی نوٹ 7 اسمارٹ فون غریب اور ترقی پذیر ملکوں میں رواں برس جون سے فروخت کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد سام ...

Read More »

فیس بک اب دہشت گردوں کی شناخت میں مدد کرے گی

مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے بانی  مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے دہشت گردی اور شدت پسندانہ رجحانات رکھنے والے افراد کی نشاندہی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرے گا۔ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی دنیا میں ’’مصنوعی ذہانت‘‘ (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) کا استعمال کوئی نئی بات ...

Read More »

سمندری ونڈ ٹربائن سے بجلی بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

سمندر میں نصب دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن نے ہوا سے مسلسل 24 گھنٹے تک بجلی بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے جس کے مطابق اس نے گزشتہ ہفتے ایک دن میں 9 میگاواٹ بجلی تیار کی اور دنیا کی تمام ونڈ ٹربائنوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈنمارک میں ہوا سے بجلی بنانے کے محکمے (ڈیپارٹمنٹ آف ...

Read More »

نوکیا کا ایپل آئی پیڈ کے مدِمقابل ٹیبلٹ لانے کا فیصلہ

نوکیا نے اسمارٹ فونز کے علاوہ ٹیبلٹ پیش کرنے کی بھی پوری تیاری کرلی ہے جو اپنی جسامت اور کارکردگی میں ’’ایپل آئی پیڈ پرو‘‘ کے ہم پلہ ہوگا۔ موبائل ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ایک معتبر ادارے ’’جی ایف ایکس بینچ‘‘ کے مطابق نوکیا نے اپنے اگلے ٹیبلٹ کمپیوٹر کو حتمی شکل دے دی ہے جس کی چوڑائی 18.4 انچ ...

Read More »

2 ٹن وزنی بم لیجانے والا چینی اسٹیلتھ ڈرون

چین نے ’تیز تلوار‘ کے نام سے ایک حیرت انگیز ڈرون تیار کیا ہے جو 4000 پونڈ وزنی بم اٹھا کر اضافی ایندھن بھرے بغیر دو دن تک مسلسل پرواز کرسکتا ہے۔ امریکی سائنسی جریدے کے مطابق اسے چین میں سائنس و ٹیکنالوجی کے پروگرام میں دوسرا انعام دیا گیا ہے اور یہ اپنی نوعیت کا واحد اسلحہ بردار ڈرون ...

Read More »

نوکیا کا مزید اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز ریلیز کرنے کا اعلان

ماضی میں موبائل فون پیش کرنے والی مشہور کمپنی نوکیا نے طویل غیرحاضری کے بعد اپنا اینڈروئیڈ فون پیش کرتے ہوئے اسمارٹ فون کی دنیا میں ایک بار پھر قدم جمانے کا پیغام دیا ہے جب کہ واپسی کے بعد درمیانی قیمت والے مزید موبائل فونز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ پہلا فون ایچ ایم ڈی گلوبل ریلیز کرے گی اور ...

Read More »

صرف 15 سیکنڈ میں چارج ہوجانے والی الیکٹرک میٹرو بس

سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت میں تجرباتی طور پر ایسی بڑی الیکٹرک میٹرو بسیں چلائی جارہی ہیں جن کی بیٹریاں صرف 15 سیکنڈ میں چارج ہوجاتی ہیں اور یہ تیزی سے دوبارہ اپنی منزل کی طرف گامزن ہوجاتی ہیں۔ بجلی سے چلنے اور تیزی سے چارج ہونے والی یہ میٹرو بسیں سوئٹزر لینڈ کی مختلف کمپنیوں نے حکومت کے تعاون سے تیار ...

Read More »

چین کا انقلابی انجن ’’ایم ڈرائیو‘‘ بنانے کی دوڑ میں آگے نکل جانے کا دعویٰ

الیکٹرومیگنیٹک ڈرائیو جسے مختصراً ایم ڈرائیو (EmDrive ) کہا جاتا ہے، ایک ایسا انجن ہے جسے چلانے کے لیے پیٹرول، ڈیزل، گیس اور بجلی کے بجائے الیکٹرومیگنیٹک ریڈی ایشن یعنی برقیاتی تاب کاری درکار ہوگی۔ روایتی انجن قانون بقائے معیارحرکت کے تحت کام کرتے ہیں جس میں مادّہ کی ایک حالت سے دوسری حالت میں تبدیلی کے ذریعے میکانی عمل ...

Read More »

آئی فون ’’8‘‘ میں مُڑی ہوئی اسکرین اور تھری ڈی کیمرے کا امکان

وال اسٹریٹ جرنل ، میش ایبل اور ٹیکنالوجی تجزیات پیش کرنے والی ویب سائٹس کے مطابق اگلے سال آئی فون ایٹ کا نیا ماڈل شاید پچھلے تمام ماڈلز کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے کیونکہ اس میں بہت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائیں گی۔ 10 ماڈلوں کی آزمائش: تجزیہ کاروں کے مطابق آئی فون کی تجربہ گاہوں میں ’’10 سے زائد ماڈلز‘‘ ...

Read More »