Home » کھیل

کھیل

پاکستان کرکٹ کے آفتاب آخری بارکھیلنے کوتیار

پاکستان کرکٹ کے آفتاب یونس اور مصباح آخری بار چمکنے کو تیار ہیں، دونوں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی سے ٹیم کا رینکنگ میں پانچواں نمبر مضبوط بنا سکتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا جمعے سے آغاز ہورہا ہے۔ پاکستانی کرکٹ کے 2 عظیم کھلاڑی یونس خان اور مصباح الحق کیریئر ...

Read More »

سری نواسن کی ’چور‘ دروازے سے واپسی کا راستہ رک گیا

بھارتی سپریم کورٹ نے این سری نواسن کی ’چور‘ دروازے سے کرکٹ میں واپسی کا راستہ روک دیا، انھیں آئی سی سی میں بھارت کی نمائندگی کا اختیار دینے سے صاف انکار کردیا گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق سربراہ این سری نواسن کوسپریم کورٹ نے ہی فکسنگ اسکینڈل اور مفادات کے ٹکراؤ پر برطرف کردیا ...

Read More »

مصباح کے بعد یونس خان کا بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے بعد تجربہ کار بلے باز یونس خان نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلنے کی کوشش کی اور یہی سوچا کہ کھیل ...

Read More »

بگ تھری پر پاکستانی موقف تبدیل ہونے کا تاثر مسترد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ تھری پر موقف تبدیل کرنے کا تاثر مسترد کر دیا۔ ترجمان کی طرف سے گزشتہ شب میڈیا کو واٹس ایپ پیغام میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین شہریار خان کسی خفیہ مشن پر بیرون ملک نہیں گئے بلکہ سری لنکن بورڈکے صدر نے 2 اپریل کو ڈنر پر خصوصی دعوت دی جسے انھوں نے ...

Read More »

فکسنگ کیس؛ شاہ زیب حسن نے چارج شیٹ کا جواب جمع کروا دیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن نے چارج شیٹ کا جواب جمع کروادیا ہے اب پی سی بی حکام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شاہ زیب حسن نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے اپنے اوپرلگائے گئے 3 الزامات تسلیم نہیں کیے ہیں ...

Read More »

اسپیشل اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والا پاکستانی دستہ وطن واپس پہنچ گیا

آسٹریلیا میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں 16 تمغے حاصل کرنے والا پاکستانی دستہ وطن واپس پہنچ گیا۔ فلک نیوز کے مطابق آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والا پاکستانی دستہ وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ اسپیشل دستے کے میڈیا منیجر امجد عزیزملک کے مطابق قومی دستہ 3 الگ ...

Read More »

حفیظ کا اسپاٹ فکسرز کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ

قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسرز کو کبھی معاف نہیں کرنا چاہیے، ایسے فیصلے کیے جائیں جو دوسروں کیلیے عبرت کا باعث بنیں، جب تک کھیل سکا پاکستان کیلیے ہی کھیلوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دوبارہ فکسنگ کا آنا افسوسناک ہے، اسپاٹ فکسرز کے خلاف ایسے فیصلے کیے ...

Read More »

اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن معطل، چارج شیٹ جاری

پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں قومی کرکٹر شاہ زیب حسن کو معطل کرتے ہوئے چارج شیٹ جاری کر دی ہے۔ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے شاہ زیب حسن کو جاری چارج شیٹ میں دیگر کرکٹرز کو کرپشن کے لئے اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور ان ...

Read More »

عامر خان اور مینی پاکیو میں فائٹ ایک بار پھر ملتوی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فلپائن کے ویلٹر ویٹ چیمپئن مینی پاکیو میں شیڈول فائٹ ایک بار پھر ملتوی ہو گئی ہے۔ فلپائنی باکسر کے پروموٹر باب ایرم نے بتایا کہ فائٹ کیلیے 38 ملین ڈالر آفر کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی اور اب دونوں باکسرز میں رواں سال جون کے بعد ہی مقابلہ ہو سکتا ...

Read More »

دورہ ویسٹ انڈیزکے لئے مصباح ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے تصدیق کی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصباح الحق کپتان ہوں گے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے مصباح الحق کو قومی ٹیسٹ سکواڈ کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے تصدیق کی ہے کہ مصباح الحق دورہ ...

Read More »

پی ایس ایل فائنلسٹ ٹیموں میں 4،4 غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے، شہریار خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا بہت بڑا موقع ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں خاص طور پر پی ایس ایل فائنل کیلیے تیار کیے گئے انکلوژر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیر مین شہریار ...

Read More »

شکیب الحسن پاکستان آ کر کھیلنے کیلیے بیتاب

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان میں کھیلنے کا بیتابی سے انتظار کر رہے ہیں لیکن وہ زلمی کے فائنل میں پہنچنے پر اپنی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے پاکستان نہیں آئیں گے۔ فلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخری مرتبہ 2008 میں پاکستان آ ...

Read More »

یونس خان نے کپتانی میں دلچسپی ظاہر کر دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ پی سی بی نے اگر کپتانی کی پیش کش کی تو ضرور غور کروں گا۔ لاہور میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر بیٹسمین نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کے گھناؤ نے فعل کی تہہ تک جانا چاہیے، فیملی بیک گراؤنڈ اور تعلیم میں کمی ...

Read More »

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ فلک نیوز کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر تھی اتفاق کیا گیا کہ اگر ...

Read More »