Home » بین الاقوامی » ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد کو سینئر صدارتی مشیر مقرر کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد کو سینئر صدارتی مشیر مقرر کر دیا

705529-trump-1484028826-586-640x480

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد کو سینئر صدارتی مشیر مقرر کر دیا ہے۔

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کوشنر کو سینئر صدارتی مشیر مقرر کر دیا تاہم ان کی صاحبزادی کوئی حکومتی عہدہ نہیں سنبھالیں گی جب کہ جیرڈ کوشنر بطور مشیر کام کے دوران اپنے نجی کاروبار سے بھی علیحدہ ہو جائیں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومتی عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی جیرڈ اپنی کمپنیوں کی ڈائریکٹر شپ سے مستعفی ہو جائیں گے اور وہ دوران ملازمت تنخواہ بھی وصول نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ 35 سالہ جیرڈ انتخابی مہم کے آغاز سے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہیں اور ان کے سب سے قابل اعتماد مشیر سمجھے جاتے ہیں۔

Earn Online | Urdu Articles | Falak News

About Monitoring Desk

Monitoring Desk

Check Also

شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن گزشتہ روز شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیرفوجی علاقہ ...