Home » سائنس و ٹیکنالوجی » نوکیا کا مزید اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز ریلیز کرنے کا اعلان

نوکیا کا مزید اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز ریلیز کرنے کا اعلان

704780-nokias-1483967859-133-640x480

ماضی میں موبائل فون پیش کرنے والی مشہور کمپنی نوکیا نے طویل غیرحاضری کے بعد اپنا اینڈروئیڈ فون پیش کرتے ہوئے اسمارٹ فون کی دنیا میں ایک بار پھر قدم جمانے کا پیغام دیا ہے جب کہ واپسی کے بعد درمیانی قیمت والے مزید موبائل فونز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

پہلا فون ایچ ایم ڈی گلوبل ریلیز کرے گی اور اسے نوکیا 6 کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2014 میں نوکیا کمپنی کے برانڈ کے حقوق مائیکروسوفٹ نے خریدے تھے اور یوں نوکیا ونڈو فون ریلیز کئے گئے تھے۔

موبائل فونز کا تجزیہ کرنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق نوکیا کمپنی اس سال 6 سے 7 نئے اینڈروئیڈ اسمارٹ فون ریلیزکرے گی۔ ویب سائٹ کے مطابق ملائیشیا میں نوکیا اور مائیکروسوفٹ ڈسٹری بیوشن کمپنی اے وی اے ایکس ایکس نے اپنی ایک پریزینٹیشن پیش کی ہے جس میں کیوٹو 2017 کے نام سے 6 سے 7 ماڈل دکھائے گئے اور یہ درمیانی قیمت لیکن بلند معیار کے اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز ہوں گے۔

دوسری جانب ایچ ایم ڈی نے تصدیق کی ہے کہ اس میں گوگل آپریٹنگ سسٹم کا ساتواں ورژن نوگاٹ شامل کیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اینڈروئڈ فون سے نوکیا تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر کی ایک وسیع دنیا کو اپنے فون میں شامل کرسکے گا جو صارفین کے لیے توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔  نئے فون میں ہارڈیئر میں بھی جدت پیدا کی گئی ہے اوراس اینڈروئڈ اسمارٹ فون میں 4 جی بی ریم، 64 جی بی سرکٹ اسٹوریج، 16 ایم پی کیمرہ اور 3 ہزار ایم اے ایچ بیٹری نصب ہے۔ اضافی میموری کے لیے ایس ڈی ایم کارڈ سلاٹ بھی موجود ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اس طرح نوکیا درمیانی مارکیٹ میں اپنا قدم جمانا چاہتا ہے۔ یہ ایک ایسا فون ہے جو نہ بہت مہنگا ے اور نہ ہی بہت ارزاں اور اپنے ہم عصر فونز کے مقابلے اس میں جدید ترین سہولیات رکھی گئی ہیں۔ اس کے بورڈ میں اسنیپ ڈریگن 430 سسٹم لگایا گیا ہے جبکہ قیمت قریباً 25 ہزار روپے تک متوقع ہے۔ اس میں ایٹموس ساؤنڈ پروسیسنگ سے ڈولبی ساؤنڈ سنائی دے گی جبکہ فون المونیم کے کیس میں بند ہے۔

Earn Online | Urdu Articles | Falak News

About Monitoring Desk

Monitoring Desk

Check Also

661788-stollmain-1479922379-325-640x480

پھیپھڑوں کے انفیکشن سے بچانے والی حجاب نما پوشاک تیار

خصوصاً ایتھلیٹ خواتین و حضرات کے لیے منہ اورسر کو ڈھانپنے والا ایک لباس تیار ...