Home » تازہ ترین » کراچی میں کچرے کے ڈھیر میں آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق

کراچی میں کچرے کے ڈھیر میں آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق

705481-saba-1484025671-507-640x480

لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں عمارت کے کچرے میں لگی آگ کے باعث گھر میں دھواں بھر جانے سے 3 کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جب کہ ماں باپ کی حالت تشویش ناک ہے۔

فلک نیوز کے مطابق کراچی میں  لیاری کے علاقے نیا آباد میں 4 منزلہ رہائشی عمارت کے اندر موجود کچرے کے ڈھیر میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہلی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے ایک گھر میں دھواں بھر گیا جس سے وہاں رہائش پزیرخاندان کے 3 بچوں سمیت 5 افراد بے ہوش ہوگئے۔ پانچوں افراد کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تینوں بچے دم توڑ گئے جب کہ میاں بیوی کی حالت تشویش ناک ہے۔ جاں بحق بچوں کی شناخت 5 سالہ علیہان، 4 سالہ عبدالعزیز اور2 سالہ آمنہ سے ہوئی ہے جب کہ بچوں کے والد عمیر اور ان کی اہلیہ شمیم بدستور اسپتال میں داخل ہیں۔

علاقہ مکین کے مطابق فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچی جب کہ ریسکیو ورکرزکے پاس سیڑھیاں بھی نہیں تھیں، دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع پر فائرٹینڈر بروقت روانہ کردیا گیا تھا۔

Earn Online | Urdu Articles | Falak News

About Monitoring Desk

Monitoring Desk

Check Also

قابل اعتراض مواد ہٹانا ہماری پالیسی کا حصہ ہے، فیس بک انتظامیہ

فیس بک کی انتظامیہ نے کہاہے کہ اگر ہمیں اپنے صفحات پر کسی جانب سے ...