Home » بین الاقوامی » بے وقوف لوگ ہی روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کر سکتے ہیں، ٹرمپ

بے وقوف لوگ ہی روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کر سکتے ہیں، ٹرمپ

703509-trumpmutinweb-1483853078-769-640x480

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے دوران ہیکنک کے الزامات لگانے والوں کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صرف بے وقوف لوگ ہی روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کر سکتے ہیں۔

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے تازہ ترین ٹویٹ میں کہا کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات امریکا کے مفاد میں ہیں، ان کے دور صدارت میں روس ماضی کے مقابلے امریکا کا زیادہ احترام کرے گا۔ انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف بے وقوف لوگ ہی امریکا اور روس کے درمیان اچھے تعلقات کی مخالفت کر سکتے ہیں، دونوں ممالک مشترکہ کوششوں کے ذریعے دنیا کو مسائل سے نجات دلوا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی حمایت کر چکے ہیں اور گزشتہ روز بھی انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہیکنگ نے گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کو اثراندار نہیں کیا۔

Earn Online | Urdu Articles | Falak News

About Monitoring Desk

Monitoring Desk

Check Also

دہشت گردوں کیخلاف پاکستانی فہرست پر کام کرنے کیلیے تیار ہیں، افغان آرمی چیف

افغان آرمی چیف جنرل قدم شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی فہرست پاکستان ...