Home » تازہ ترین » نوازشریف 30 سال تک کرپشن کرکے ماہر ہوچکے ہیں، عمران خان

نوازشریف 30 سال تک کرپشن کرکے ماہر ہوچکے ہیں، عمران خان

file-photo
file-photo

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے 30 سال میں اتنی کرپشن کی ہے کہ اب وہ اس میں ماہر ہو چکے ہیں۔

بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے دھرنے کے بعد سے ملک کی تقدیربدل چکی ہے، دھرنے کی وجہ سے قوم میں شعور پیدا ہو چکا ہے اور آج کا پاکستانی پہلے سے بہت زیادہ باشعور ہو چکا ہے، کوئی بھی طاقت پاکستان کو عظیم ملک بننے سے نہیں روک سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیٹے پیسے چوری کر کے ملک سے باہر لے کر گئے، وہ 1999 میں وہ طالبعلم تھے اور صرف 2 سال میں اربوں روپے کما لئے۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے 30 سال میں اتنی کرپشن کی ہے کہ اب وہ اس میں ماہر ہو چکے ہیں، ان کی کرپشن کا کسی کو بھی پتہ نہیں لگنا تھا لیکن پاناما لیکس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد نوازشریف اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں جب کہ جھوٹ بول بول کر موٹو گینگ کے چہرے بدل گئے ہیں، موٹو گینگ نے اتنے جھوٹ بولے کہ ان کے ماں باپ بھی انہیں نہیں پہچانتے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ ان کے بچوں نے لندن میں محنت کی لیکن پھر یہ بیان سامنے آیا کہ فلیٹس مریم نواز کے نہیں بلکہ حسین نواز کے ہیں کیونکہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ساتھ رہتی تھیں لہذا ان کے پاس پیسا نہیں تھا تو پھر ہمیں بتایا جائے کہ ان دو کمپنیوں کا مالک کون ہے۔

چئیر مین تحریک انصاف نے کہا کہ سارے پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا 57 فیصد لاہور پر خرچ کیا جارہا ہے جس کے باعث جنوبی پنجاب کے لوگ پیچھے رہ گئے ہیں صرف ملتان میں میٹرو بن رہی ہے کیونکہ اس کا پیسا کسی اور کی جیب میں جانا ہے، جنوبی پنجاب میں کسانوں پر پیسہ خرچ ہوگا تو خوشحالی آئی گی لیکن پیسہ ایک چھوٹے ٹولے کے پاس جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا ہر شہری ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا مقروض ہو چکا ہے تاہم پاناما کیس میں اگر انصاف مل گیا تو اس ملک کی تقدیر بدل جائے گی اور کسی طاقتور میں اتنی جرات نہیں ہوگی کہ وہ قوم کا پیسا چوری کرکے ملک سے باہر لے جائے کیونکہ جب کرپشن ہوگی تو قوم غریب ہوجائے گی اور پھر ملک چلانے کے لیے قرضہ لینے کی ضرورت پڑے گی۔

عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پاناما لیکس پاکستان کے عوام کا مسئلہ نہیں، اگر یہ پاکستان کا نہیں تو پھر کیا بھارت کا مسلہ ہے جب کہ فضل الرحمان کے حوالےسے ان کاکہنا تھا کہ وہ نواز شریف کے ایجنٹ بنے ہوئے ہیں لیکن نہ وہ خود کو بچا سکیں گے اور نہ نواز شریف کو۔

Earn Online | Urdu Articles | Falak News

About Monitoring Desk

Monitoring Desk

Check Also

کلبھوشن کی سزا کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں سماعت

بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں کل بھوشن یادیو کی سزا کے خلاف درخواست کی ...