Home » آپ کے شہر سے » پائی خیل، میانوالی » پائی خیل- عقیدہ ختم نبوت دین اِسلام کی بنیاد ہے۔ حافظ کریم اللہ چشتی

پائی خیل- عقیدہ ختم نبوت دین اِسلام کی بنیاد ہے۔ حافظ کریم اللہ چشتی

hafiz-kareem-ullah

پائی خیل (نامہ نگار)جماعت اہلسنت حنفی بریلوی سٹی پائی خیل کے ناظم نشرواشاعت حافظ کریم اللہ چشتی نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت دین اِسلام کی بنیاد،ہمارے ایمان کی روح اور مسلمانوں کی ایک بنیادی پہچان ہے ۔عقیدہ ختم نبوت کا مطلب ہے حضرت سیدنا محمدرسول اللہ ﷺاللہ کے آخری نبی اورآخری رسول ہیں ۔ جوشخص آپﷺکے زمانے میں یاآپﷺکے بعدکسی کونبوت ملنامانے یاجائزجانے کافراورمرتدہے ۔کیونکہ ٓاپﷺکی تشریف آوری کے بعدنبوت ورسالت کے دروازے بندکردیے گئے ہیں ۔جوسلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہواتھاوہ آپﷺکی ذات اقدس پرختم ہوگیا۔اب قیامت تک کوئی نبی،رسول،کوئی شریعت اورکوئی کتا ب نازل نہ ہوگی ۔اگرکوئی شخص حضورﷺکے بعدنبوت کادعویٰ کرے وہ جھوٹا،کذاب،دجال اورکافرہے ۔اہل اسلام کے نزدیک تمام حسنات سے بڑھ کرنیکی ذکرمصطفی اورتحفظ ناموس مصطفیﷺہے ۔ہرمسلمان اپنے پیارے نبی سیدنامحمدرسول اللہﷺ کی اطاعت کرتاہے آپﷺپردرودوسلام کاتحفہ بھیجتاہے ۔دیگرافعالِ شرعیہ پرعمل کرکے محبت رسول کریمﷺکامظاہرہ کرتاہے ۔حضورﷺکی ناموسِ رسالت اورآپﷺکی ناموس عظمتِ ختم نبوت کاتحفظ ہم سب کااوّلین فرض ہے ۔کیونکہ نبی کریمﷺکے بعدبہت سے کذابوں نے نبوت کے دعوے کئے جن میں مسلیمہ کذا ب اوردیگرشامل تھے ۔امیرالمومنین سیدناحضرت ابوبکرصدیقؓ نے ان کے خلاف جنگ کی اوراسے واصل جہنم کیا۔اس جنگ میں سینکڑوں حفاظ کرامؓ نے جامِ شہادت نوش کیا۔عقیدہ ختم نبوت کی حقانیت پر100سے زائد آیت قرآن مجیداور200سے زائداحادیث مبارکہ دلالت کرتی ہیں ۔آپ سب سے گزارش ہے کہ آپ ختم نبوت کاکام کیجیے چاہے آپ زندگی کے کسی شعبے میں بھی ہوں اس میں رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کوکوتحفظ ختمِ نبوت کے لئے صرف کیجئے۔اورقادیانیوں کی تمام مصنوعات کابائیکاٹ کریں۔

Earn Online | Urdu Articles | Falak News

About Monitoring Desk

Monitoring Desk

Check Also

پائی خیل- کوئی مانے یانہ مانے چھ تھنوں والی گائے

پائی خیل (نامہ نگار)کوئی مانے یانہ مانے یہ ایک حقیقت ہے نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف ...