Home » آپ کے شہر سے » لاہور » امریکہ کی طرف سےالمحمد یہ سٹوڈنٹس کودہشت گرد قراردیکرپابندی عائد کرناقابل مذمت ہے:اسلامی تحریک طلبہ پاکستان

امریکہ کی طرف سےالمحمد یہ سٹوڈنٹس کودہشت گرد قراردیکرپابندی عائد کرناقابل مذمت ہے:اسلامی تحریک طلبہ پاکستان

lahore

اسلام پسند طلبہ کی آواز کو دبانے کی کوشش کامیاب نہیں ہو نے دیں گے پابندی مسترد کرتے ہیں:غلام عباس صدیقی،لاہور پریس کلب کے نو منتخب ذمہ داران کو تحریک کی جانب سے مبارکباد
( لاہور)چیئر مین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان، نائب صدر متحدہ طلبہ محاذ پاکستان غلام عباس صدیقی نے المحمدیہ سٹوڈنٹس پر امریکہ کی طرف سے پابندی اوراے ایم ایس کو دہشت گرد قرار دینے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ المحمدیہ سٹوڈنٹس پرامریکہ کی جانب سے پابندی اور دہشت گرد قرار دینا اسلام پسند طلبہ کو دیوار کے ساتھ لگانے کی سازش ہے ،حکومت پاکستان امریکہ کے اسلام مخالف اس اقدام پر عملی اقدام کرے ،المحمدیہ سٹوڈنٹس نے پاکستان میں محبت،اخوت،بھائی چارے کو فروغ دیا،طلبہ برادری کو لڑائی جھگڑوں سے نکال کر امن کا ارستہ دکھایا۔المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان میں اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والی معتبرطلبہ تنظیم ہے امریکہ کی طرف سے اسلام پسند طلبہ تنظیم پر پابندی عائد کرنا پاکستانی طلبہ ہی نہیں ساری قوم لمح�ۂ فکریہ ہے متحدہ طلبہ محاذ پاکستان کے پلیٹ فارم سے المحمدیہ سٹوڈنٹس کے دفاع کی جنگ لڑی جائے گی ،پاکستان کی طلبہ برادری المحمد یہ سٹوڈنٹس کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔امریکہ کو پاکستان کے پرامن طلبہ کو دہشت گرد قرار دینے کا کوئی حق نہیں ۔ حکومت پاکستان اسلام پسند طلبہ کا دفاع مضبوط بنانے کیلئے المحمدیہ سٹوڈنٹس کا دفاع کرے ۔اسلامی تحریک طلبہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی طلبہ برادری امریکہ کی اس پابندی کو یکسر مسترد کرتی ہے ۔امریکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔علاوہ ازیں اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے قائدین غلام عباس صدیقی ،شاہد نذیر،عبدالغفار،ذکی الدین ،محمد عدنان نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران صدر محمد شہباز میاں،سیکرٹری جنرل عبدالمجیدساجد،زاہد گوگی،احسان شوکت،،شیراز حسنات ودیگر اراکین کومبارکباد دیتے ہوئے کہ اہے کہ اسلامی تحریک طلبہ آزد میڈیا کی بھر پور حامی ہے اور صحافت کوریاست کا ایک اہم ستون سمجھتی ہے،کامیاب امیدواران سے امید کرتے ہیں کہ وہ اہل قلم حضرات ،اسلام اور پاکستان کیلئے مزید موثرکردار ادا کریں گے ۔

Earn Online | Urdu Articles | Falak News

About Monitoring Desk

Monitoring Desk

Check Also

لاہور- اسلامی ایٹمی پاکستان دنیائے کفر کو برداشت نہیں- محمد اجمل قادی

لاہور(پ ر )عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر و جے یو آئی س کے ...