Home » آپ کے شہر سے » لاہور » لاہور- نوجوان وکلاء کوعدالتی معاون کےطورپرانٹرن شپ دینے کامطالبہ. پاکستان فلاح پارٹی

لاہور- نوجوان وکلاء کوعدالتی معاون کےطورپرانٹرن شپ دینے کامطالبہ. پاکستان فلاح پارٹی

lahore
پاکستان فلاح پارٹی نے نوجوان وکلاء کو عدالتی معاون کے طور پر انٹرن شپ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ نوجوان وکلاء کو مایوسیوں سے بچایا جائے
(لاہور )پاکستان فلاح پارٹی نے وکالت کے پروفیشن میں آنے والے نئے وکلاء کے لیے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اِن کو چیمبرز الاٹ کیے جائیں اور کم ازکم پانچ سال تک بیس ہزار روپے کی ماہانہ انٹرن شپ دی جائے اور یہ نوجوان وکلاء عدالتوں میں بطور معاون وکیل کے خدمات سر انجام دیں۔ پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات صاحبزادہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان وکلاء کو جس طرح کی بے حسی کا سامنا ہے اور جس طرح حکومت اُن سے امتیازی سلوک کر رہی ہے۔ اکثر نوجوان دل برداشتہ ہوکر پروفیشن چھوڑ جاتے ہیں۔اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے مزید کہا ہے کہ جس طرح ڈاکٹروں کو ہاوس جاب دی جاتی ہے اِسی طرز پر عدالتوں میں بطور معاون نئے وکلاء کی تعیناتی کو یقینی بنا یا جائے۔ پاکستان فلاح پارٹی ملک بھر میں نوجوان وکلاء کے حقوق کے لیے بھر پور آواز اُٹھائے گی اور اِس حوالے سے پورئے ملک کے نوجوان وکلاء کو منظم کیا جائے گا۔

 

Earn Online | Urdu Articles | Falak News

About Monitoring Desk

Monitoring Desk

Check Also

لاہور- شان رسالتﷺ میں گستاخی کے مرتکب افراد کا قانون کے مطابق ٹرائل کیاجائے۔ اشرف عاصمی

شان رسالتﷺ میں گستاخی کے مرتکب افراد کا قانون کے مطابق ٹرائل کیاجائے۔ اشرف عاصمی ...