Home » آپ کے شہر سے » پائی خیل، میانوالی » پائی خیل- بنیادی مرکزصحت پائی خیل میں ایمبولینس کوڈیزل کی فراہمی نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا

پائی خیل- بنیادی مرکزصحت پائی خیل میں ایمبولینس کوڈیزل کی فراہمی نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا

pai-khel-7

پائی خیل (نامہ نگار)بنیادی مرکزصحت پائی خیل میں ایمبولینس کوڈیزل کی فراہمی اورڈرائیور نہ ہونے سے شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامناتفصیلات کے مطابق بنیادی مرکزصحت پائی خیل میں ایمبولینس موجودہونے کے باوجودعرصہ درازسے ڈیزل کی فراہمی اورڈرائیورنہ ہونے سے شہریوں کوایمرجنسی مریض لے جانے کے لئے شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔کیونکہ سرکاری ایمبولینس ہونے کے باوجودشہری پرائیویٹ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے ایمرجنسی مریضوں کوہسپتال تک لے جانے پر مجبورہیں۔ علاوہ ازیں ڈیزل کی فراہمی اورڈرائیورنہ ہونے کے باعث ایمبولینس کھڑی ہونے سے کھٹارابن رہی ہے جس سے ایمرجنسی مریضوں کوکوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔سماجی شخصیات زاہدمحمودخان،عاقل خان،غلام رسول خان،نجف علی خان،محمدشفاء اللہ ودیگرنے ڈی سی اومیانوالی اورای ڈی ہیلتھ سے اصلاح واحوال اورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

Earn Online | Urdu Articles | Falak News

About Monitoring Desk

Monitoring Desk

Check Also

پائی خیل- واٹرسپلائی سکیم کابجلی میٹرجل جانے سے واٹرسپلائی دس روزسے بند

پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل واٹرسپلائی سکیم کابجلی میٹرجل جانے سے واٹرسپلائی سکیم دس روزسے ...